11 اگست ، 2014
لاہور......تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی لاہور آمد کے حوالے سے کارکنوں نے تیاریاں مکمل کرلیں۔زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ گھر کے باہر گرین بیلٹ پر قناتیں اورکرسیاں لگادی گئی ہیں جبکہ آنے والوں کوواک تھرو گیٹ سےگزارا جا رہا ہے۔لاہورمیں عمران خان کےگھر زمان پارک کےباہر پنڈال تیارکرلیاگیا ہے اورکارکنوں کےلئے سیکڑوں کرسیاں لگادی گئی ہیں ۔سیکیورٹی کےسخت انتظامات کرنےکےعلاوہ پولیس کی حفاظتی گارد بھی تعینات کردی گئی ہے جبکہ آنےوالوں کو واک تھروگیٹ سےگزارا جا رہاہے۔بتایاگیاہےکہ عمران خان آج شام جب زمان پارک پہنچیں گے تو کارکن ان کا بھر پور استقبال کریں گے ۔