11 اگست ، 2014
اسلام آباد......اسلام آباد میں 14 اگست کے موقع پر امن و امان بحال رکھنے کے لئے ایف سی کے 3 ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں 14 اگست کے موقع پر فرنٹیر کانسٹیبلری کے 3 ہزار اہلکار وں کو طلب کر لیا ہے، وزرات داخلہ کی جانب سے یہ فیصلہ سیکیورٹی وجوہات اور شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔