16 اپریل ، 2012
لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے جناح اسپتال میں زائد المیعاد ادویات کے معاملے پر سیکریٹری صحت پنجاب، ڈی آئی جی میجر (ر) مبشر اللہ،جناح اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اکرم کو 7 مئی کو طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی سی کے بعد جناح اسپتال میں بھی کروڑوں روپے مالیت کی زائد المیعاد ادویات پکڑی گئیں۔ تفتیش کرنے والے ڈی آئی جی میجر (ر) مبشر اللہ نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی مگر حکام نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ انکوائری رپورٹ میں زائد المیعاد ادویات کے معاملہ میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر جاوید اکرم وغیرہ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ عدالت نے کہا لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔