پاکستان
15 اگست ، 2014

گوجرانوالہ واقعہ پی ٹی آئی کارکنوں کے منفی رویے کا ردعمل تھا،رانا مشہود

گوجرانوالہ واقعہ پی ٹی آئی کارکنوں کے منفی رویے کا ردعمل تھا،رانا مشہود

لاہور........وزیر قانون پنجاب رانا مشہود احمد نےکہاہےکہ گوجرانوالہ واقعہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے منفی رویے کا ردعمل تھا،کارکنوں کی خاطر گولیاں کھانے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان پتھراؤ پر انہیں چھوڑ گئے ،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا کہ عمران خان کے مارچ میں چھ ہزار سے زائد لوگ نہیں،مارچ کو پورا راستہ اور آزادی دی گئی ،گوجرانوالہ واقعہ پی ٹی آئی والوں کے اشتعال دلانے سے پیش آیا ،پومی بٹ نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی تھی،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مطالبات آئینی نہیں ، سپریم کورٹ کے فیصلے سے عمران خان بند گلی میں چلے گئے ہیں،رانا مشہود کا کہنا تھا کہ مبینہ ویڈیو کلپ پر پورا سچ سامنے آنا چاہیے ،عاصم ملک نے ان کے پیسے واپس کرنے کیلیے چیک دئیے،ان کاکہنا تھا کہ سیاسی قوتوں سے مذاکرات کے لیے ان کے دروازے کھلے ہیں۔

مزید خبریں :