16 اگست ، 2014
کراچی.....متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے کارکنوں کی معقول تعداد آب پارہ میں موجود ہے، جبکہ تحریک انصاف کے کارکن دل شکستہ ہیں، وہ نظر نہیں آرہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری نے کارکنوں کی تربیت کی ہے ان کے کارکن آبپارہ میں موجودہیں، تحریک انصاف کے کارکن دل شکستہ ہیں، تمام ہمدردیاں سیاسی کارکنوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی صورتحال سیاسی کارکنوں کےلیے چیلنج ہوتا ہے، سیاسی کارکن گزشتہ روز سے صبرآزما مراحل سے گزررہے ہیں۔ حیدرعباس رضوی نے کہا کہ نمائش میں دھرنے پرہمارے کارکن 5 دن بیٹھے رہے، اگرقیادت کارکن کے درمیان ہو توکارکن اپنے مشن پرڈٹا رہتا ہے، ہم ہرمشکل میں اپنے کارکنان کے ساتھ رہتے ہیں۔