16 اگست ، 2014
اسلام آباد......شیخ رشید احمد نے حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ یہ ملک شریف خاندان کی ملکیت نہیں ہے،برستی بارش میں عوامی تحریک کے سربراہ نے حکومت پر تابڑ توڑ حملےکرتے ہو ئے کہا کہ حکمرانوں نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاوعدہ پورانہیں کیا۔سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ جو عوام کی محبت عمران خان کے دل میں ہےکسی اورکےدل میں نہیں،یہ عوام کا سمندر ہے جوفیصلہ کرنےآیاہے۔ نوازشریف کااستعفیٰ لیےبغیر واپس نہیں جائیں گے۔شیخ رشیدنےگونوازگو اور گوشہبازگواور الودع نواز شریف کے نعرے بھی لگوائے ۔