16 اگست ، 2014
اسلام آباد......اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ سے مشتبہ شخص پکڑ ا گیا،مشتبہ شخص کے پاس سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔پکڑے جانے والے شخص کو مارچ میں موجود عوامی تحریک کے کارکنوں نے زدو کوب بھی کیا تاہم ڈاکٹر طاہر القادری کے کہنے پر مشتبہ شخص کو اسٹیج پر لایا گیا جسے طاہر القادری نے گلے لگایا اور اسے معاف کردیا۔مشتبہ شخص نے وضاحت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ وہ صرف مارچ دیکھنے کےلئے آیاتھا اس کے کسی قسم کے کوءی عزائم نہیں تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے اس موقع پر لاہور کے گلو بٹ کو بھی معاف کرنے کا بھی اعلان کیا ۔