پاکستان
16 اگست ، 2014

سونامی وزیراعظم ہاؤس بھی جاسکتی ہے،عمران خان

سونامی وزیراعظم ہاؤس بھی جاسکتی ہے،عمران خان

اسلام آباد.........عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم غلط فہمی میں نہ رہیں،سونامی وزیراعظم ہاؤس بھی جاسکتی ہے،سن لو ،صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے،فاسٹ بالر سے صبر نہیں ہوتا، میاں صاحب سے کہتا ہوں استعفیٰ دیں،انتخابی دھاندلی کےثبوت ہمارےپاس ہیں،فاسٹ بالرسےصبرنہیں ہوتا۔عمران خان نے چوہدری نثار کو مخاطب کرکے کہا کہ چوہدری نثارسےپرانی دوستی ہے،بتائیں آپ بادشاہت کے ساتھ ہیں یا جمہوریت کے ساتھ،چوہدری نثار ن لیگ چھوڑ دو اور تحریک انصاف میں آجاؤ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ رات گزارنی ہےباربارخطاب کروں گا۔اس سے قبل تحریک انصاف نے اسلام آباد میں باقاعدہ دھرنا دے دیا۔ دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ قوم فیصلہ کربیٹھی ہے کہ وہ نواز شریف کے استعفے تک یہاں سےنہیں جائيں گے۔ انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ آزادی مارچ نے پہلی وکٹ گرادی ہے، چھوٹے مغل اعظم کےخلاف ایف آئی آر کٹنے والی ہے اور انہیں بڑے مغل اعظم کا مستقبل بھی تاریک نظر آرہا ہے۔عمران خان نے دھرنا دے دیا ، مطالبہ کردیا، انکشافات بھی کرلیے۔ عمران خان نے صاف صاف کہہ دیا ہےکہ وہ نواز شریف کے استعفے تک یہیں بیٹھے رہیں گے، البتہ کل کی تلافی کے طورپر آج کارکنوں کو یہ آپشن ضرور دیا ہےکہ وہ جانا چاہیں تو جاکر آجائيں لیکن خود کپتان یہيں بیٹھیں گے، یہیں سوئيں گے، یہیں رکيں گے۔ عمران خان نے کہاکہ وہ اور ان کے کارکن ساری رات یہاں آزآدی کا جشن منائيں گے۔ انہوں نے 21سال گراؤنڈز میں گزارے ہیں، بارشوں اور 40گھنٹے کے جگراتوں سے وہ تھکنے والے نہیں۔ عمران خان کو باری آنے اور وزيراعظم بننے کااتنا یقین ہے کہ انہوں نے اسی کیفیت میں جلسے کے شرکاء سے ایک وعدہ بھی کیا۔عمران خان نے کہاکہ وہ لاہوریوں سے وعدہ کرکے نکلے تھے کہ جیت کر واپس آئيں گے۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ نواز شریف کرکٹ بھی اپنے امپائرکھڑے کرکے کھیلتے تھے اور سیاست میں بھی ان کی یہی عادت ہے۔ عمران خان نےکہاکہ قوم فیصلہ کربیٹھی ہے وہ نوازشریف سے استعفیا لیے بغیر واپس نہیں جائے گی۔

مزید خبریں :