17 اگست ، 2014
اسلام آباد.....اسلام آباد میں کشمیر چوک پر تحریک انصاف کے اسٹیج کے گرد سیکورٹی بڑھادی گئی اور بڑی تعداد میں پولیس کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج سہ پہر تین بجے بھرپور قوت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔گذشت شب دھرنے کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج فائنل ہے ، میچ 3 بجے شروع ہوگا،ہو سکتا ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل ہی ہو جائے ۔عمران خان نے مزید کہا ہے کہ ان کو لگتا ہے کہ انسانوں کا سمندر دیکھ کر وزیراعظم خود ہی استعفی دے دیں گے ۔رات گئے ہونے والا خطاب عمران خان کا آج کا آخری خطاب تھا جس کے بعد انہوں نے سونے پر اصرار کیا اور کارکنوں کو کہا کہ رات تین بجے سے آج سہ پہر تین بجے تک آرام ہوگا اور پھر فیصلہ کن میچ ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان آج شام تک انتظارکریں گے، اس کے بعد عمران ایسا باؤنسر مارے گا کہ گولی اندر ہوگی اور نواز شریف پھر اندر ہو گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب تجزیوں، تحریروں کا وقت نہیں ہے، آئندہ 72 گھنٹے پاکستان کی تاریخ کے اہم ہیں۔