17 اگست ، 2014
رائے ونڈ.....وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں اسلام آباد میں جاری دھرنوں سے پیداہونےوالی صورتحال پرغور کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجابشہبازشریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنما ، آئی جی پولیس پنجاب،چیف سیکریٹری اوردیگراعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شریک ہیں۔