17 اگست ، 2014
لاہور......پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی محمود الرشید نے کہا ہے کہ گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم،وزیراعلیٰ کےاستعفوں کےسوا باقی مطالبات پربات ہوسکتی ہے۔جواب میں محمودالرشید نے کہ گورنرسے کہا ہے کہ گفتگو پارٹی قائدین کےسامنے رکھوں گا،پارٹی قیادت جو فیصلہ کرےگی،اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔