پاکستان
17 اگست ، 2014

سانحہ بہاولپور کو26برس بیت گئے

سانحہ بہاولپور کو26برس بیت گئے

اسلام آباد.....17 اگست 1988ء کو سانحہ بہاولپور میں صدر جنرل ضیاء الحق کا طیارہ کریش کر گیا،واقعے میں جہاں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں وہیں اس دور کا اختتام ہوا جس کی بنیاد الیکشن دھاندلی کے خلاف ہونے والی احتجاجی تحریک بنی تھی ۔17اگست 1988ء کو سی 130میں پاکستانی تاریخ کا طاقتور ترین صدر جنرل ضیاء الحق اور امریکی سفیر آرنلڈ رافیل سمیت 31 اہم ترین حکومتی ، عسکری اور غیرملکی شخصیات جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔1977ء میں اپوزیشن جماعتوں کےانتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج نے جنرل ضیاکواقتدار پرقبضے کاموقع فراہم کیا اورپھر ان کانوے دن میں الیکشن کرانےکے وعدے سے شروع ہونےوالا دورگیارہ سال بعد بہاولپور حادثے میں ختم ہو ا۔ 17اگست کا دن 2014ء میں بھی اس حوالے سے اہمیت اختیار کر گیا ہےکہ آج پھر وفاقی دارالحکومت میں انتخابی دھاندلیوں کے خلاف دھرنے جاری ہیں، ٹیکنو کریٹ ،غیر سیاسی یا قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ سامنے آ گیا،عمران خان تو یہ بھی کہہ دیا کہ امپائر جب انگلی اٹھاتا ہے تو پویلین لوٹنا پڑتا ہے۔

مزید خبریں :