پاکستان
17 اگست ، 2014

گورنرپنجاب کا الطا ف حسین سے فون پر رابطہ ، موجودہ صورتحال پر گفتگو

گورنرپنجاب کا الطا ف حسین سے فون پر رابطہ ، موجودہ صورتحال پر گفتگو

لندن… گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین سے فون پر رابطہ کیااوران سے موجودہ صورتحال پر گفتگوکی۔ گورنرپنجاب نے موجودہ سیاسی بحران کے حل کے سلسلے میں الطاف حسین کے کردارکوسراہااوراسے وقت کی ضرورت قرار دیا۔ الطاف حسین نے موجودہ سیاسی بحران کے سیاسی کے حل کے سلسلے میںگورنرپنجاب کی کوششوں کی تعریف کی ۔انہوں نے گورنرپنجاب سے کہا کہ آپ سمیت جوشخصیات مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہیں میں انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوںاوردعاکرتاہوںکہ مسئلے کا کوئی ایساحل نکلے کہ اپوزیشن مطمئن ہو اورحکومت کوبھی تسلی ہواورسب ملکرملک کی خدمت کریں۔دریں اثنا الطا ف حسین نے سینئر صحافی اور تجزیہ کارمجیب الرحمن شامی کی ہمشیرہ اور جیو نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف رانا جواد کی والدہ محترمہ کوثر راناکے انتقال پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غموں میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے ایم کیو ایم حیدرآباد زون ، سیکٹر جی ، یونٹ 2/Aکے یونٹ انچارج سہیل قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میںانہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)

مزید خبریں :