17 اگست ، 2014
لاہور.......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے احتجاجی سیاست کو آزما کر دیکھ لیا، عوام نے احتجاجی سیاست کو مسترد کرکے اپنی رائے دے دی ہے، سیاسی نظام میں زندہ رہنا ہے تو عمران خان کو سیاسی انداز فکر اپنانا ہوگا ۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں زندہ رہنا ہے تو عمران خان کو سیاسی انداز ِفکر اور سیاسی طرزِ عمل اپنانا ہو گا،ان کاکہناتھاکہ عمران خان جمہوریت کی طرف لوٹ آئیں،ورنہ سیاست کی دکان میں ان کے دام اپنی وقعت کھو بیٹھیں گے۔شہباز شریف نےمزیدکہا کہ صبح کا بھولا شام کو گھر واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے،عمران خان کو اپنے احتجاجی پروگرام پر نظرثانی کرنا چاہئے۔