پاکستان
17 اگست ، 2014

صرف2دن رہ گئےہیں، پھر جشن منائیں گے،عمران خان

 صرف2دن رہ گئےہیں، پھر جشن منائیں گے،عمران خان

اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لگ رہاہےکہ2دن پہلےہی میچ جیت کرگھرجائیں گے، مرجاؤں گامگرکسی سےپیسےنہیں مانگوں گا، صرف2دن رہ گئےہیں،جشن منائیں گے۔انھوں نے یہ باتیں اتوار کو اپنے دوسری بار کیے گئے خطاب کے دوران کیا انھوں نے وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں2دن کارکنان کوکنٹرول کرلوں گا،اس کےبعدنہیں۔اسلام آبادکی پولیس اس سمندرکونہیں روک سکتی،پولیس کوپتاہوناچاہیےکہ یہ لوگ حق اورسچ کی آوازہیں،آئی جی صاحب،آپ چودھری نثارکوبتادیں کہ ان لوگوں کونہیں روک سکتے،عمران خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کوپیغام دیناچاہتاہوں کہ کارکنان کورہاکردو،آئی جی پنجاب نےکارکنان کورہانہیں کیاتومیں انھیں جیل میں ڈالوں گا،چودھری نثارمیری آپ سےدرخواست ہےکہ ان کنٹینروں کوہٹاؤ۔

مزید خبریں :