پاکستان
17 اگست ، 2014

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس، دوکمیٹیاں بنانےکافیصلہ

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس، دوکمیٹیاں بنانےکافیصلہ

اسلام آباد.......وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اتوار کی شب ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے موجودہ سیاسی بحران کےحل کےلیے2کمیٹیاں بنانےکافیصلہ کیا ہے،ان ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹیاں مختلف سیاسی جماعتوں کےساتھ رابطہ کریں گی،اورحکومتی حکمت عملی پراعتمادمیں لیں گی،ذرائع۔ادھر یہ بھی معلوم ہوا وزیراعظم نےآزادی مارچ کےمعاملےکوسیاسی طورپرحل کرنےکافیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی معاملات کومقدم رکھاجائے،اور شہریوں کی حفاظت پرکوئی سمجھوتانہ کیاجائے۔

مزید خبریں :