17 اگست ، 2014
کراچی.......کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات سمیت دیگر چیزیں برآمد کرلیں، ایک سابق رینجرز اہلکار کو بھی ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کر کے تین ملزمان محمد ابراہیم، مقدر اور عبدالرحیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور موبائل فونز برآمدکرلیے، حکام کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث تھے اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، بریگیڈ کے علاقے سےاسٹریٹ کرائمز میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، فریئر کے علاقے سے دوران اسنیپ چیکنگ رینجرز کے ایک سابقہ اہلکار کو ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔