پاکستان
17 اگست ، 2014

انقلاب مارچ کے حق میں کل سندھ میں دھرنے دینگے،مختار امامی

کراچی ......مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی جنرل سیکریٹری مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ کے حق میں کل سندھ بھر میں دھرنے دئیے جائیں گے۔اس بات کا اعلان انہوں نے حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،مختار امامی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں 14 افراد کو قتل کردیا گیا اور تاحال شریف براداران سمیت 21 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ،مجلس وحدت مسلمین انقلاب مارچ کی حمایت کر تی ہے اور کل سندھ بھرکی اہم شاہراہوں پر دھرنے جائیں گے قومی شاہراہیں اور ریلوے اسٹیشن بند کردئیے جائیں گے اور کوشش کی جائے گی کہ ائیر پورٹ بھی بند کردیا جائے۔دریں اثنا علامہ مختار امامی نے کہا کہ اگر 48گھنٹوں میں انقلاب مارچ کے شرکاء کی جانب سے دیئے جانے والے مطالبا ت منظور نہیں ہوئے تو ملک بھر کی طرح ایم ڈبلیو ایم پورے صوبے میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کا آغاز کرے گی ۔ پاکستان عوامی تحریک ،مجلس وحدت مسلمین ،مسلم لیگ ق اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے انقلاب مارچ جعلی حکمرانوں اور لٹیروں کے کے خلاف ہیں ،سانحہ ماڈل ٹائون سے شروع ہونے والے یہ انقلاب اب نواز حکومت کے خاتمے پر ہی ممکن ہوگا۔ علامہ حسن ہاشمی کے ہمراہ کراچی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میںانھوں نے کہا کہ انقلاب مارچ کے شرکاء کا مطالبہ واضح ہے نواز شریف مستعفی ہوجائیں موجودہ حکمرانوں کاعوامی غیض و غضب سے بچنا ممکن نہیں رہا ۔

مزید خبریں :