17 اگست ، 2014
کراچی.....کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار میں فائرنگ کر کے ایک شخص کوہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا گیا، اہلسنت و الجماعت کے ترجمان کے مطابق مقتول کا تعلق ان کی جماعت سے ہے۔پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر چار میں فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کردیا گیا جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زیر علاج ہے، پولیس حکام کے مطابق دونوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔ دوسری جانب ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق جاں بحق ہونے والے مفتی عبدالمنان اورزخمی مولانا نذیر معاویہ کا تعلق ان کی جماعت سے تھا، مفتی عبدالمنان ان کے ذمہ دار بھی تھے۔