18 اگست ، 2014
لاہور....سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرنےپر عمران خان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔ درخواست کاشف سلیمانی ایڈووکیٹ نےدائرکی ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سول نافرمانی کی تحریک سے ملک میں انتشار پیدا ہو گا،لہٰذا سول نا فرمانی کی تحریک کا اعلان کرنے پر عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے۔درخواست گزارنےیہ استدعابھی کی کہ عدالت عمران خان کو ریڈ زون میں داخلے سے بھی روکنےکا حکم جاری کرے۔