پاکستان
18 اگست ، 2014

جو بل دے گا، اسے بجلی ملے گی، خواجہ آصف

جو بل دے گا، اسے بجلی ملے گی، خواجہ آصف

کراچی .....وفاقی وزیر دفاع اور پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے بالادستی اور تحفظ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،جو بجلی کے بل دے گا، اسے بجلی ملے گی ۔جیو نیوز کے پروگرام آج جیو نیوز کے ساتھ بات کرتےہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ جو بجلی کا بل نہیں دے گا اس کی بجلی کاٹ دی جائے گی،بجلی کی ترسیل بھی ایک کاروبار ہے جو خرید وفروخت پر چلتا ہے،اگر بجلی کے بل نہ دیئے گئے تو سسٹم کیسے چلے گا۔خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ آزادی مارچ والوں کےدرمیان اختلافات پائے جاتے ہیںاورخیبر پختونخوا اسمبلی اراکین اپنی اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے ۔انہوں نے کہاکہ مذاکراتی کمیٹی میں تمام جماعتوں کے اراکین موجود ہیں اور ان کے مشورے کے بعد ہی ایجنڈا طے ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایجنڈا جو بھی ہو، وہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، آئین اور قانون کی بالادستی اور تحفظ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید خبریں :