پاکستان
18 اگست ، 2014

سرگودھا میں بےاولاد جوڑے کےہاں 5بچوں کی پیدائش

سرگودھا میں بےاولاد جوڑے کےہاں 5بچوں کی پیدائش

سرگودھا.....سرگودھا میں بے اولاد جوڑےکےہاں پانچ بچوں کی پیدائش نے خاندان بھر میں خوشیاں بکھیردیں ہیں ، نواحی قصبے سلانوالی کا رہائشی محمد ممتاز نجی اسپتال میں ملازم ہے،اس کی شادی سات سال قبل ہوئی تھی اور وہ اولاد کی نعمت سے محروم تھا۔ممتاز کے ہاں گذشتہ دنوں ایک ساتھ دولڑکوں اورتین لڑکیوں کی پیدائش ہوئی ،جس سےسارا خاندان خوش ہے اور خاندان بھر میں نئے مہمانوں کےنام رکھنے کیلئے صلاح مشورے کیے جارہے ہیں ۔

مزید خبریں :