18 اگست ، 2014
اسلام آباد.....پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی کشتیاں جلادی ہیں، واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کا واحد راستہ سول نافرمانی تحریک ہے،آج مزید لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک ریڈ زون میں جانے سے نہیں روک سکتی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ معلوم ہے نواز شریف رائے ونڈ فرارہوجائیں گے،ان کی حکومت کو کام نہیں کرنے دیں گے۔