پاکستان
18 اگست ، 2014

لاہور:سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا

لاہور:سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا

لاہور..... لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے وکلا 17 جون کے سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا عدالتی حکم نامہ لے کر تھانہ فیصل ٹاؤن پہنچ گئے،لیکن پولیس افسران کی عدم موجودگی کے باعث مقدمہ درج نہ ہوسکا ۔پاکستان عوامی تحریک کے وکلا پر مشتمل پینل منصور الرحمن خان آفریدی ایڈووکیٹ کی قیادت میں تھانہ فیصل ٹاؤن پہنچا جہاں ایس ایچ او موجود نہیں تھا ۔ پاکستان عوامی تحریک کے وکلا کافی دیر تک تھانے کے محرر سے الجھتے رہے اور مقدمہ درج کرنے پر اصرار کرتے رہے ۔ وکلا 2 گھنٹے تک موجود رہے لیکن ایس ایچ او سمیت کوئی بھی ذمہ دار پولیس افسر تھانے نہیں پہنچا ۔آخر کار پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے وکلا کی درخواست وصول کر لی اور اسے متعلقہ افسران کے پاس بھجوا دیا۔ سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات ہفتے کے روز مقامی پولیس کو سیشن کورٹ کی جانب سے دیئے گئے تھے ۔

مزید خبریں :