18 اگست ، 2014
کراچی .....کراچی کے عوام نے عمران خان کے سول نافرمانی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے کا بیان عوام دشمنی ہے۔ملک میں اصلاحات کے نام پر آزادی انقلاب کے دعوے دار عمران خان نےسول نافرمانی کا اعلان کرتے ہوئے جی ایس ٹی اور یوٹیلیٹی بل ادا نہ کرنے جیسے اقدامات کا اعلان کیا ہے تاہم عوام نے اسے مسترد کردیا۔عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے اس بیان سے ملک میں بہتری کی بجائے معاشی تباہی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کے اقدام نے عام عوام کو شدید مایوس کیا ہے۔کراچی کے شہریوں نے کہا کہ عمران خان کی آزادی مارچ اور انکے بیانات دونوں اصل موقف سے ہٹ کر ہیں، جس سے عوام اب بے زارہوچکے ہیں ۔