پاکستان
18 اگست ، 2014

تحریک انصاف کےدھرنے میں جیوسمیت میڈیا ورکرز سے بدسلوکی

تحریک انصاف کےدھرنے میں جیوسمیت میڈیا ورکرز سے بدسلوکی

اسلام آباد..... صحافتی تنظیموں نےتحریک انصاف کےدھرنے میں جیوسمیت میڈیا ورکرز سے بدسلوکی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی ایف یو جے، نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے کا ہنگامی اجلاس ہوا ،اجلاس میں کہا گیا ہے کہ دھرنے میں میڈیاورکرزکو ہراساں اوربدسلوکی کی جارہی ہے،کوریج کے دوران ڈی ایس این جی اور دیگر آلات کو نقصان پہنچایا گیا۔صحافتی تنظیموں نے زوردیا کہ تحریک انصاف جیواوردیگر میڈیاہاوسز کےنمائندوں کوآزادی سےکام کرنےدے،میڈیاورکرزکاتحفظ یقینی بنایاجائےاور کام میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ اجلاس میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب شہریار خان، نیشنل پریس کلب کے سیکریٹری طارق چودھری، سیکریٹری آر آئی یو جے بلال ڈار اور متاثرہ صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :