18 اگست ، 2014
ملتان ....ملتان میں بینک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو سیکورٹی گارڈز جاں بحق ہو گئے۔ ڈاکو بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ بینک ڈکیتی کی واردات ملتان کے جناح چوک پر واقع ایک نجی بینک میں ہوئی ۔جہاں 6 مسلح نقاب پوش ڈاکو کار سے اترے 4، ڈاکو بینک میں داخل ہوتےہوئے اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔بینک کے گیٹ پر کھڑے سیکورٹی گارڈز نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو باہر کھڑے ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں بینک کا گن مین اختر علی موقع پر جاں بحق جبکہ سیکورٹی گارڈ اسلام دین نشتر اسپتال منتقل ہونے کے دوران دم توڑ گیا ۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپناایک ساتھی بھی زخمی ہوا ، فرار ہونے والے ڈاکوزخمی ساتھی کو اپنے ساتھ لے گئے ۔بینک انتظامیہ کے مطابق لوٹی گئی رقم 50 یا 60 لاکھ کے زائد ہے۔ آرپی اوامجد جاوید سلیمی نے جیونیوزکوبتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے ملزمان تک جلد پہنچ جائینگے۔ پولیس نے ڈاکوں کو پکڑنے کے لئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی ہے ۔