20 اگست ، 2014
کراچی .....گزشتہ کئی روز سے ملک میں جاری سیاسی دنگل نے روپے کو بھی ہلکان کر دیا ہے،روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت44پیسے اضافے کے بعد101 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔بینکنگ ذرائع کے مطابق ڈالر روپے کے مقابلے میں 44پیسے مہنگا ہونے کے بعد 100 روپے 88پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے اضافے کے بعد عوام کو یہ100 روپے 90 پیسے کی قیمت پر خریدنا پڑ رہا ہے۔اقتصادی ماہرین کے مطابق بگڑتی سیاسی صورتحال کے باعث معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،جس کے سبب روپیہ ڈالر کے سامنے کمزور ہوتا جارہا ہے، صرف گزشتہ دس روز کے دوران ڈالر 2 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔