22 اگست ، 2014
لندن......ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک کے استحکام اور جمہوریت کی بقا کی خاطر حکومت کو دو قدم پیچھے ہٹنا پڑے تو کوئی شرمندگی محسوس نہیں کی جانی چاہیے۔ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مذاکرات معطل کا شکار ہونا تشویشناک ہے۔ الطاف حسین نے اپیل کی کہ حکومت مظاہرین کے مطالبات پر غور کرتے ہوئے معاملات کا حل نکالنے کی کوشش کرے۔ حکمرانوں کو معاملے کے حل کے لئے سخت رویہ اپنانے کی بجائے مصالحانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے جبکہ تحریک انصاف اور ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی وسیع قلبی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔