پاکستان
22 اگست ، 2014

’پاکستان کو درپیش خطرات اور 73کا آئین‘ کے موضوع پر سیمینارز

’پاکستان کو درپیش خطرات اور 73کا آئین‘ کے موضوع پر سیمینارز

کراچی/لاہور..... ملک بھر کے وکلا نے میر خلیل الرحمن سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’پاکستان کو درپیش خطرات اور 73کا آئین‘‘ کے موضوع پر منعقدہ کراچی سمیت7 شہروں میں منعقدہ سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 73کے آئین پر شب خون مارا گیا تو وکلا سڑکوں پر نکلیں گے،وکلا ہر قیمت پر آئین کا تحفظ کریں گے، جمہوری نظام ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بحران کے ذمہ دار عمران خان اور طاہر القادری ہیں، منتخب وزیر اعظم کو زبردستی گھر نہیں بھیجا جاسکتا،وکلا آئین کے چوکیدار ہیں، کوئی سسٹم ڈی ریل نہیں کرسکے گا، جمہوریت پر شب خون نہیں مارنے دینگے، آئین تبدیل ہوا تو ملک ٹوٹ سکتا ہے،ماورائے آئین اقدام کو مسترد کرتے ہیں،ہٹائو ہٹائو کی پالیسی قبول نہیں، تمام ادارے ایک دوسرے کے اختیارات کو تسلیم کریں، کوئی پاکستانی فوجی راج نہیں چاہتا، جو آئین کو نہیں مانتا تو طالبان اور اس میں کوئی فرق نہیں، فوج کبھی نہیں آسکتی، وکلاآئین کا تحفظ کرینگے، شہباز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہئے،دھرنوں سے حکومتیں تبدیل کرنے کی روایت مستقبل میں خطرناک ہوگی، جیو کی نشریات بحال کی جائیں، عمران خان کو پوشیدہ ہاتھوں نے گمراہ کررکھا ہے، سول نافرمانی والے سرکاری خزانے سے تنخواہ لے رہے ہیں، جنگ گروپ لوگوں کو ہر وقت حقائق پہنچا رہا ہے،دھاندلی کا بہانہ بنا کر پورے ملک کو یرغمال بنالیا گیا ہے، عمران خان اور طاہر القادری کا اقدام جمہوریت کے لـئے خطرناک ہوگا، عدلیہ ، فوج ، میڈیا اور سیاستدانوں کو اپنے دائرہ کار میں رہنا ہوگا، احتجاج کا مقصد تیسری قوت کیلئے راہ ہموار کرنا ہے،ماورائے آئین اقدام کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے،ان خیالات کا اظہار کراچی، لاہور، راولپنڈی ، کوئٹہ ، ملتان ، پشاور اور فیصل آباد میں منعقدہ سیمینارز میں یاسین آزاد ، حسان صابر، بیرسٹر صلاح الدین احمد ، خواجہ نوید ، اعجاز احمد بنگش، صدیق اظہر، انور گوندل، منظور گیلانی، آمنہ اجمل، سرفراز چیمہ، عبدالستار نیازی، چوہدری نعیم، امان اللہ ملک، بدر منیر، نثار صفدر، عابد منٹو، شفقت چوہان،احمد چھچھر،رانا اعجاز احمد،لطیف آفریدی، جسٹس (ر) خالد محمود، ملک ارشد عزیز، ایاز خان، ہدایت اللہ، نوید اختر، مسرت اللہ، بابر یوسفزئی، تیمور احمد، اعجاز مہمند، ہادی شکیل، باز محمد کاکڑ، ساجد ترین، بلال کاسی، مصطفی بزدار، منیر کاکڑ ، نصیب ترین، عبداللہ کاکڑ، ایم بلال، شفقت علی بھٹی، توفیق آصف، شیخ احسن الدین، ذوالفقار عباس نقوی، سردار عصمت اللہ ، اکرام چوہدری، چوہدری اشرف گجر، مصطفی کندوال، جنید اختر کھوکھر، اسد عباسی، طارق محسود خالد، روبینہ بٹ اور دیگر مقررین نے کیا ۔

مزید خبریں :