پاکستان
23 جنوری ، 2012

نوشہرہ:پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار زخمی

نوشہرہ:پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار زخمی

نوشہرہ … نوشہرہ کے علاقے ازاخیل میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق معمول کا گشت کرتے ہوئے دو موبائلیں جی ٹی روڈ پر ازاخیل بالا پل کے قریب پہنچیں تو سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں موبائل میں سوار ڈی ایس پی ظفر حیات خان، اے ایس آئی رضوان خان اور ایف سی ریاض اکبر شدید زخمی ہوگئے۔دھماکے سے پولیس کی ایک گاڑی مکمل تباہ جبکہ دوسری گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 2سے 3 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیا اور اس میں بال بیرنگ اور چھرے بھی استعمال کیے گئے تھے۔ پولیس نے نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :