کاروبار
26 اگست ، 2014

پاکستان اسٹیل ملز کو حکومتی امدادی پیکیج کی چوتھی قسط موصول

پاکستان اسٹیل ملز کو حکومتی امدادی پیکیج کی چوتھی قسط موصول

کراچی......پاکستان اسٹیل ملز کو حکومتی امدادی پیکیج کی چوتھی قسط موصول ہوگئی،ادارے کے ملازمین کو کل تک ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ ا دا کردی جائے گی،اسٹیل ملز ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ادارے کی بحالی کیلئے منظور شدہ ساڑھے اٹھارہ ارب روپے کے بیل آئوٹ پیکیج کی 2 ارب 87 کروڑ روپے کی قسط موصول ہوگئی،ذرائع کے مطابق حاصل کردہ رقم میں سے 75 کروڑ روپے ملازمین کی جون کے بقیہ 15 دن سمیت جولائی کی پورے مہینے کی تنخواہ ادا کی جائے گی،جبکہ بقیہ رقم خام مال کی خرید اری اور ادارے کے بجلی و گیس کے بلز کی ادائیگی پر خرچ ہونگے ،حکومت ملزکی بحالی کیلئے گزشتہ4 ماہ کے دوران 12 ارب 47 کروڑ روپے جاری کرچکی ہے،جبکہ ادارہ اپنی پیداواری صلاحیت کو 3 فیصد سے بڑھا کر محض ساڑھے سات فیصد پر لاسکا ہے۔

مزید خبریں :