پاکستان
27 اگست ، 2014

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو استعفیٰ دینا ہی پڑیگا؛چودھری شجاعت

 وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو استعفیٰ دینا  ہی پڑیگا؛چودھری شجاعت

لاہور...... مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت کا کہنا ہے کہ پانی سر سے گزر چکا ہے، اب وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو استعفیٰ دینا ہی پڑے گا۔ مسلم لیگ ق کےصدر چودھری شجاعت حسین نے انقلاب مارچ کے دھرنے میں طاہر القادری سے کنٹینر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں ان کاکہناتھاکہ استعفوں کے بغیر کوئی اپنی حکومت بچا لے گا، یہ اس کی غلط فہمی ہے۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ اب کل ، پرسوں کی بات نہیں، فیصلہ آج ہو جائےگا۔

مزید خبریں :