27 اگست ، 2014
بیجنگ...... پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ چینی سرمایہ کار کمپنیوں نےانرجی،انفرااسٹرکچر اور صحت کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری پرآمادگی کا اظہار کیا ہے،جو چین کے پاکستان پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں چینی حکام اور سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی،ملاقات میں چینی سرمایہ کار کمپنیوں نےانرجی،انفرااسٹرکچر اور صحت کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کاکہناہےکہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری چین کے پاکستان پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے،جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت اکنامک کوریڈور منصوبے پر مطلوبہ رفتار سے عملدرآمد یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔