پاکستان
27 اگست ، 2014

احتجاج کرنیوالے عوامی نمائندگی کا نعم البدل نہیں؛ ڈبلیو اے ایف

احتجاج کرنیوالے عوامی نمائندگی کا نعم البدل نہیں؛ ڈبلیو اے ایف

کراچی...... ویمن ایکشن فورم نے کہا ہے کہ سڑکوں پر احتجاج کرنے والے کبھی عوامی نمائندگی کا نعم البدل نہیں ہو سکتے، دھرنا دینے والے جس پارلیمنٹ اور عدلیہ کو تنقید کا نشاہ بنا رہے ہیں وہی ادارے ان کے حقوق کے محافظ ہیں۔ ویمن ایکشن فورم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام نے جمہوریت کی خاطر آمریت کے خلاف جدو جہد کی ہے اور حال ہی میں ایک آمر کو اقتدار سے نکالا اور اٹھاون ٹو بی جیسے کالے قوانین کو ختم کیا ہے،جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے جمہوری عمل کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ امپائرز کو بلانا چاہئے۔ ویمن ایکشن فورم نے دھرنا دینے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہر گلی محلے میں مثبت تبدیلی کے لیے انقلاب لائیں، آئی ڈی پیز اور دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کی مدد کریں،جنسی استحصال کے خاتمے اور انسداد پولیو ویکسین پلانے میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف انقلاب لائیں۔

مزید خبریں :