29 اگست ، 2014
اسلام آباد.......حکومت اور تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کے درمیان مشترکہ مذاکرات کا پہلا راوٴنڈ شروع ہو گیا ہے ۔مذاکرات کےلئے حکومت کی طرف سے اسحاق ڈار، احسن اقبال، پرویز رشید، عبدالقادر بلوچ اور زاہد حامد شریک ہیں جبکہ تحریک انصاف کی ٹیم میں شاہ محمودقریشی،جہانگیر ترین،عارف علوی،اسد عمر،شفقت محمود اور پرویزخٹک شامل ہیں،تحریک انصاف کی ٹیم میںآج جاوید ہاشمی شامل نہیں ہیں ۔پاکستان عوامی تحریک کی مذاکراتی ٹیم میںرحیق عباسی،خرم نواز گنڈاپور اور حامد رضا شامل ہیں۔مشترکہ مذاکرات میں گورنر پنجاب چودھری سرور بھی شریک ہیں۔