29 اگست ، 2014
اسلام آباد......اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سے ڈیڑھ روپے فی لیٹرکمی کی سمری تیار کر کے وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے ۔اوگرا ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کا امکان ہے ،جس کے مطابق پیٹرول ایک روپے 40 پیسے،ڈیزل 1 روپے اور ایچ او بی سی 1 روپے 60 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکا ن ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 106 روپے 37 پیسے ، ڈیزل 108 روپے 34 پیسے اور ایچ او بی سی 129 روپے 66 پیسے ہوجائے گا۔