31 اگست ، 2014
اسلام آباد......پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرا تحریک انصاف میں ہونےوالے فیصلوں سے کوئی تعلق نہیں،اللہ گواہ ہے کہ میں نے عمران خان کو کوئی پیغام نہیں دیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شیخ رشید نے کہاکہ میں نے عمران خان کو زبان دی ہے کہ میں تحریک میں ساتھ ہوں،تاہم تحریک انصاف کے فیصلوں میں میراکوئی کردار نہیں۔جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس کے حوالےسے ارد عمل میں ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کی صحت کیلئے دعا ہی کرسکتا ہوں ،انہوں نے طنزیہ طور پر کہا کہ جاوید ہاشمی جنرل ضیا ء الحق سے حلف لینے گئے تومیرا سوٹ لےکر گئے۔