01 ستمبر ، 2014
اسلام آباد.......ڈائرکٹر پی ٹی وی نیوز اطہر فاروق بٹر نے کہا کہ حملہ آور وں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔حملہ آورقادری زندہ باد اور انقلاب کے نعرے لگارہے تھے ۔حملہ آور تربیت یافتہ ڈنڈوں اور کٹر سے لیس تھے۔حملہ آوروں نے پہلے پی ٹی وی ورلڈ بند کیا پھر پی ٹی وی نیوز۔ جیونیوز سے بات کرتے ہوئے اطہر فاروق نے کہا کہ ہمارے 20 سے زائد کیمرے غائب ہیں ۔دنیا کویہ پیغام دیا گیا کہ اسٹیٹ ٹی وی کو بند کردیا گیا۔حملہ آوروں کےاندرداخل ہونےپرہم نےخواتین اسٹاف کو وہاں سےنکال دیا۔پی ٹی وی کی عمارت پہنچنے کے لیے 5 ناکوں سے گزرنا پڑتا ہے۔حملہ آور انتہائی تربیت یافتہ تھے۔سب سے پہلے حملہ آوروں نے پی ٹی وی ورلڈ کی نشریات بند کرائیں۔حملہ آور کنٹین سے بھی سامان اٹھا کرلے گئے ۔حملہ آور ٹیلی فون پر کسی سے ہدایت لے رہے تھے ۔حملہ آوروں کو معلوم تھا نشریات کہاں سے بند ہوتی ہیں۔