01 ستمبر ، 2014
لاہور.....پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر،تحریک انصاف کے رہنماء میاں محمود الرشیدکاکہناہےکہ حکومت فوج کو متنازع بنارہی ہے ،شریف برادران جتنا جلد مستعفی ہوں گے، اتناہی جلدی حالات معمول پر آجائیں گے ۔ میاں محمود الرشیدپنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہےتھے،اس موقع پرپی ٹی آئی کےٹکٹ پرپی پی 239 وہاڑی سے منتخب رکن جہانزیب خان کھچی نے اپنا استعفیٰ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرایا۔ میاں محمود الرشید نےکہاکہ وہ صحافیوں پرتشدد کی مذمت کرتے ہیںاور کہتے ہیں کہ آزادی مارچ کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنوں کو چھوڑ دیاجائے۔