01 ستمبر ، 2014
اسلام آباد...... وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دینگے اور نا ہی چھٹی پر جائینگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس پوراہفتہ جاری رکھنےکافیصلہ کیا ہے جبکہ حکومت کی اتحادی اوراپوزیشن جماعتوں نے آئین اورجمہوریت کےتحفظ کےعزم کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ کسی صورت جمہوری نظام پرآنچ نہیں آنےدی جائیگی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ نہ استعفیٰ دونگااورنہ چھٹی پرجاؤنگا، قوم یقین رکھے۔