پاکستان
02 ستمبر ، 2014

میں آئوٹ تب ہی ہوتا ہوں جب میرا دل چاہتا ہے، عمران خان

میں آئوٹ تب ہی ہوتا ہوں جب میرا دل چاہتا ہے، عمران خان

اسلام آباد...... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی ہی جماعت کے تجربے کار کھلاڑی جاوید ہاشمی سے کلین بولڈ ہونے کے بعد بھی کہتے ہیں کہ وہ آئوٹ تب ہی ہوتے ہیں جب ان کا دل چاہتا ہے،کرکٹ ورلڈکپ جیت کر آنے والے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو گزشتہ روز جاوید ہاشمی نے ایسی "ان سوئنگ" کرائی کہ خان صاحب کلین بولڈ ہوکر دھرنے سے چلے گئے۔ تقریباً چھ گھنٹے بعد عمران خان ایک بار پھر دھرنے کے مقام پر آئے مگر کئی منٹ تک اپنے کنٹینر کی چھت پر ہی یہاں سے وہاں چکر کاٹتے رہے۔ شاید کپتان کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ جاوید ہاشمی نے انہیں بولڈ کیسے کیا او ر اب وہ کیا کریں۔خان صاحب نے جب خطاب کیا تو اپنا بچپن یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کی نہیں مانتے۔ بس اپنی ہی کرتے ہیں۔ یعنی خان صاحب اپنا بچپن یاد دلا کر یہ بتانا چاہ رہے تھے کہ چاہے انہیں کلین بولڈ ہی کردیا جائے مگر جب تک انکی مرضی نہیں ہوگی وہ خود کو آئوٹ نہیں مانیں گے۔

مزید خبریں :