پاکستان
02 ستمبر ، 2014

حکومتوں کی کارکرد گی: پلڈاٹ کی سالانہ رپورٹ جاری

حکومتوں کی کارکرد گی: پلڈاٹ کی سالانہ رپورٹ جاری

اسلام آباد...... پلڈاٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔قومی سطح پر کرائے گئے سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب سب سےآگے اورپنجاب حکومت کی کارکردگی سب سے بہترقرارپائی۔ پلڈاٹ کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کارکردگی 33 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے رہی جبکہ صوبوں میں پنجاب بازی لے گیا۔ گیلپ پاکستان کےذریعے 16 جولائی 2014 سے 6 اگست 2014 کے دوران سروے کرایاگیا۔ اس میں وزیراعظم نواز شریف کے حق میں 46 فیصد ووٹ آئے جبکہ 52 فی صد افراد نے رائے دی کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی گزشتہ سال بہتر تھی۔

مزید خبریں :