پاکستان
02 ستمبر ، 2014

نیا فلسفہ آیا کہ پولیس کو گولی مارو اور فوج کو زندہ باد کہو؛ محمود اچکزئی

نیا فلسفہ آیا کہ پولیس کو گولی مارو اور فوج کو زندہ باد کہو؛ محمود اچکزئی

اسلام آباد...... پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہےکہ پولیس کو گولی اور ڈنڈے مارنا ایک کرمنل ایکٹ ہے، نیا فلسفہ آیا کہ پولیس کو گولی مارو اور فوج کو زندہ باد کہو۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہہمیں آج یہ پیغام دینا ہوگا کہ ہمیں کیا کرنا ہے، یہ کوئی جلسہ نہیں، سیاسی دہشت گردی ہے، سیکیورٹی فورسز سے بندوقیں لے لیں، دھرنے والے مسلح ہیں، کسی ادارے کی تضحیک نہیں کروں گا ، متفق ہیں پارلیمنٹ اور آئین کی طرف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو روکیں گے، یک طرف ڈنڈا بردار قوتیں ہیں جو پارلیمنٹ پر چڑھ دوڑی ہیں ، یہ بغاوت ہے، یہاں 245 نافذ ہے اور یہ لوگ کیسے یہاں آگئے، فوج سے بھی درخواست ہے کہ ہمارے ساتھ ہوجائیں، پولیس کو حکم دیں کہ انکو یہاں سے باہر نکال کر پھینک دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیا فلسفہ آیا کہ پولیس کو گولی مارو اور فوج کو زندہ باد کہو، پولیس کو گولی اور ڈنڈے مارنا ایک کرمنل ایکٹ ہے، مولانا کینیڈا سے ملنے گئے،1گھنٹانیچے انتظار کرایااور خود کنٹینر میں رہے۔

مزید خبریں :