پاکستان
02 ستمبر ، 2014

اسلام آبادمیں 33 سرکاری تعلیمی ادارے بدھسے کھل جائیں گے

اسلام آباد......وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 33 سرکاری تعلیمی ادارے کل (بدھ) کھل جائیں گے تاہم 27 اسکولوں میں پولیس ڈیرےڈالے بیٹھی ہے ، اس لیے وہ ابھی بند رہیں گے۔ترجمان کیڈ کےمطابق اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 11 اگست سےکھلنےتھےتاہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری دھرنوں کےباعث تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات میں چاربارتوسیع کی گئی ، اب وہ 33 ادارے کل( بدھ )سےکھل رہے ہیں جن میں پولیس اہلکاروں نےرہائش اختیارنہیںکررکھی تاہم اب بھی 27 اسکولوں میں پولیس کےدستےمقیم ہیں ، اس لیےوہ نہیں کھل پائیں گے۔

مزید خبریں :