02 ستمبر ، 2014
کراچی ......کراچی میں حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کا دھرنا آج ایکسپو سینٹر کے باہر کیا گیا،اسلام آباد میں عمران خان کی سربراہی میں آزادی مارچ میں ملین لوگوں کو اکٹھا کرنے کا دعوی کیا گیا، لیکن آدھا ماہ بیت گیا لوگوں کی تعداد کم سے کم ہوتی چلی گئی، آزادی مارچ اور پاکستان تحریک انصاف سے اظہار یکجہتی اور حکومت کے خلاف کارکنان کراچی میں روز احتجاج کر رہے ہیں، کراچی ایکسپو سینٹر کے باہر آج بھی پی ٹی آئی کے کارکنان جمع ہوئے جس میں خواتین سمیت نوجوانوں نے شرکت کی اور حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کر تے نظر آئے، اس موقع پر کارکنان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی، احتجاج میں پی ٹی آئی کے کارکنا ن کی تعداد گزشتہ ہونے والے احتجاج کے مقابلے میں خاصی کم نظر آئی۔ دھر نے شریک مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف استعفیٰ دیں اور ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں۔