پاکستان
02 ستمبر ، 2014

پاکستان میںموجود شہری نقل وحرکت میں احتیاط کریں،امریکا

پاکستان میںموجود شہری نقل وحرکت میں احتیاط کریں،امریکا

واشنگٹن .......امریکا نے پاکستان میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو نقل و حرکت میں احتیاط کی ہدایت جاری کردی۔امریکی سفارتخانے سے جاری ہدایت میں پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو اسلام آباد میں جاری صورتحال کی وجہ سے ریڈ زون میں جانے سے گریز کرنے کے لیئے کہا گیا ہے، سفارتخانے کے مطابق پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی مظاہروں کی اطلاعات ہیں، اسلام آباد میں بظاہر پرامن مظاہرے پرتشدد اور جارحانہ رخ اختیار کرسکتے ہیں اور موقع پرست عناصر پرتشدد کارروائیاں کرسکتے ہیں لہذا امریکی شہری محتاط رہیں۔

مزید خبریں :