18 اپریل ، 2012
قصور ... قصور میں نیم حکیم کی دوا کے استعمال سے نوجوان ہلاک جبکہ اس کی بہن کی حالت غیر ہوگئی۔دھن پت روڈ دسہرہ گراوٴنڈ کے اٹھارہ سالہ اصغر اور اسکی بہن نسیم کے بازووٴں پر انفیکشن تھی۔نیم حکیم نے پانچ سو روپے لے کر بازو پر لگانے کو دوا دی۔جیسے ہی بہن بھائی نے بازوپر دوائی لگائی گئی توان کی حالت غیرہوگئی، اصغر اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا ،ریسکیو ذرائع کے مطابق نیم حکیم نے دوائی نہیں تیزاب دیاتھا۔ورثاء نے کارروائی کے لئے درخواست تھانے دی تو ایک سب انسپکٹر نیاسٹامپ پیپر پرصلح نامہ لکھ کر دستخط کرالئے۔معاملہ نوٹس میں آنے پر ڈی پی اوقصور خرم علی نے کارروائی کا حکم دے دیا۔