18 اپریل ، 2012
کراچی ... کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ہوٹل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں پہاڑ گنج کے علاقے میں واقع ہوٹل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہاتھا کے راستے میں ہی مطعی اللہ نامی شخص ہلا ک ہو گیا جبکہ اسپتال میں دوران علاج عباس اور اللہ دوست بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دیگر دو زخمی نذر محمد اور بلال کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ نارتھ ناظم آبادکے علاقے میں ہی اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔