پاکستان
03 ستمبر ، 2014

استعفوں کیلئے ایک سال بھی بیٹھنا پڑا تو بیٹھوں گا، طاہرالقادری

 استعفوں کیلئے ایک سال بھی بیٹھنا پڑا تو بیٹھوں گا، طاہرالقادری

اسلام آباد......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ استعفوں کےلیے ایک سال بھی بیٹھنا پڑا تو بیٹھوں گا،میرے موقف میں لچک نہیں آئے گی۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کے خون کا بدلہ لینے آیا ہوں، کسی جماعت کے کارکنوں نے اتنی قربانیاں نہیں دی جتنی میرےکارکنوں نے دی۔ انہوں نے کہا کہ جو کارکن کسی مجبوری کے تحت جانا چاہتے ہیں جاسکتے ہیں، میری طرف سے اجازت ہے، اگرکارکن نہیں بھی ہونگے تو ان کی جنگ لڑتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگرکارکن نہیں بھی ہونگے تو ان کی جنگ لڑتا رہوں گا،کارکنوں کےلیے جان دینے کو تیارہوں۔

مزید خبریں :